شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنان نے وزیر داخلہ امت شاہ کے جموں و کشمیر دورے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔امت شاہ بارہمولہ میں پانچ اکتوبر کو ایک میگا ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں، اس سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں،امید کی جا رہی ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس ریلی میں شرکت کرینگے،وزیر داخلہ کے آمد کے پیش نطر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گے ہیں۔Amit Shah to address rally in Baramulla on October 5
اس سلسلے میں بارہمولہ سے بی جے پی کے جنرل سکریٹری عبدالحمید نے بتایا کہ ہم کافی خوش ہیں کیونکہ پہلی بار وزیر داخلہ بارہمولہ آرہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ہمارے مسلے سنے جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں فروٹ انڈسٹری سے وابستہ فروٹ گروورس کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ بےروزگاری بھی عروج پر ہے، اور یومیہ مزدور کو بھی مشکلات کا سامنا ہے،وزیر داخلہ امت شاہ کے آنے سے امید جگی ہے کہ وہ ہمارے سارے مشکلات کا ازالہ کرینگے۔
مزید پڑھیں:Amit Shah visit Jammu and Kashmir راجوری اور بارہمولہ کی ریلیاں تاریخی نوعیت کی ہوں گی
عبدالحمید نے کہا کہ اس ریلی میں کوئی بھی شرکت کر سکتا ہے۔