ETV Bharat / city

اوڑی کی یتیم بچی نے نیٹ میں کامیابی حاصل کی

شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع بارہمولہ کے اوڑی سے تعلق رکھنے والی رخنہ شبیر نے 70 فیصد نمبروں کے ساتھ نیٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

اوڑی کی یتیم بچی نے نیٹ میں کامیابی حاصل کی
اوڑی کی یتیم بچی نے نیٹ میں کامیابی حاصل کی
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 9:10 AM IST

کامیابی انہیں کے قدم چومتی ہے جو پوری ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے محنت کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ کمال بارہمولہ کی رخنہ شبیر نے کر دکھایا ہے۔

شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع بارہمولہ کے ایک دور دراز گاؤں کی ایک غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی رخنہ شبیر نے اپنے والد کے سائے کے بغیر رواں سال نیٹ کے امتحان میں کامیاب ہو کر اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔

بارہمولہ کے اوڑی چاندانواری سے تعلق رکھنے والے شبیر احمد مرحوم کی بیٹی رخنہ شبیر نے 70 فیصد نمبروں کے ساتھ نیٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

اوڑی کی یتیم بچی نے نیٹ میں کامیابی حاصل کی

اس کے کزن نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ سال 2017 میں رخنہ کے والد کی موت واقع ہوگئی تھی اور معاشی طور پر بہت کمزور ہونے کی وجہ سے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن رخنہ کے بھائی اور والدہ نے ان کے خواب کو مکمل کرنے کے لئے ان کی ہر طرح سے مدد کی۔ ہمیں اپنی محنتی بیٹی کی کامیابی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے ایسی بہن ملنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔''

رخنہ شبیر نے اپنی کامیابی پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسویں کے بعد میں اپنی بارہویں جماعت کی تعلیم مکمل کرنے کے بارہمولہ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول گئی۔ وہاں سے اپنی بارہویں کی تعلیم کو مکمل کرنے کے بعد میں اپنے بچپن کی خواب کو پورا کرنے کے لیے کافی پرجوش تھی۔ سنہ 2019 میں اپنی پہلی کوشش میں نیٹ میں کامیابی حاصل نہیں کرپائی، لیکن میں نے ہار نہیں مانا۔

رخنہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنی والدہ، بھائی اور اساتذہ کو دیتی ہوئی کہتی ہیں کہ انہوں نے ہر دم ان کی حمایت کی اور انہیں صحیح مشورے دئیے۔

وہیں رخنہ نے کشمیر میں انٹرنیٹ کی معطلی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ اگست سے انٹرنیٹ کے استعمال پر عائد کردہ پابندی کی وجہ سے کشمیر کے ہزاروں دوسرے طلبا کی طرح انہیں بھی تیز رفتار انٹرنیٹ کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔4 جی انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے میری تیاری پر کچھ اثر ضرورپڑا ۔لیکن خوش قسمتی سے میں نے اس سال اچھے نمبرات کے ساتھ یہ مقام حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی بھی مسابقتی امتحان میں کوالیفائی کرنے کے لئے کوچنگ ضروری ہے، لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ آپ کےلیے بہتر ہے تو ضرور اس سہولت کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے سخت محنت اور لگن کو بنیادی تقاضوں سے تعبیر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.