ETV Bharat / city

بانڈی پورہ اور گاندربل سے محکمہ وائلڈ لائف نے ریچھ کو قابو میں کیا - بانڈی پورہ اور گاندربل سے محکمہ وائلڈ لائف نے ریچھ کو قابو میں کیا

بانڈی پورہ ضلع میں کئی دنوں سے ایک ریچھ کو دیکھا جا رہا تھا جس کی وجہ سے پورے علاقے میں دہشت کا ماحول تھا، حالانکہ محکہ وائلڈ لائف نے بہت ہی مشکت کے بعد ریچھ کو زندہ پکڑا ہے۔ تو وہیں ریچھ کو پکڑے جانے پر لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا۔

بانڈی پورہ: محکمہ وائلڈ لائف نے ایک ریچھ کو زندہ پکڑا

author img

By

Published : Nov 8, 2021, 6:04 PM IST

Updated : Nov 8, 2021, 9:01 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں محکمہ وائلڈ لائف نے ایک ریچھ کو زندہ پکڑا ہے۔ بانڈی پورہ ضلع کے اراگام گاؤں میں پیر کی دوپہر ایک جنگلی ریچھ کو پکڑ لیا گیا۔

بانڈی پورہ: محکمہ وائلڈ لائف نے ایک ریچھ کو زندہ پکڑا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علاقے میں لوگوں نے ایک ریچھ کو دیکھا تھا جس کے بعد پورے علاقے میں خوف کی ایک لہر دوڑ گئی تھی تاہم آج اس ریچھ کو پکڑا گیا جس سے متعلقہ لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

وائلڈ لائف محکمہ کے ایک اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مقامی لوگوں کی جانب سے ہفتہ کے روز اراگم کے علاقے میں جنگلی ریچھ کے دیکھنے کی اطلاع ملی تھی، جس کے محکمہ کی جانب سے وہاں ایک پنجڑا نصب کیا گیا۔ جہاں ریچھ کو پرسکون ہونے کے بعد زندہ پکڑ لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رازدان پاس پر ہوئی برف باری کے بعد بانڈی پورہ ۔ گریز روڈ بند

انہوں نے مزید بتایا کہ ریچھ کو داچھی گام منتقل کیا جائے گا جہاں اسے بعد میں بالائی علاقے میں چھوڑ دیا جائے گا۔

دوسری جانب وسطیٰ ضلع گاندربل کے علاقہ وارپوہ شہامہ میں بعد از دوپہر محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے ریچھ کو زندہ پکڑا ہے۔

بانڈی پورہ اور گاندربل سے محکمہ وائلڈ لائف نے ریچھ کو قابو میں کیا

عینی شاہدین کے مطابق شہامہ سے ملحقہ علاقہ وارپوہ میں گزشتہ چند روز سے ریچھ نے خوف و ہراس کا ماحول قائم کیا تھا جس کی وجہ سے وارپوہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آبادی باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہی تھی۔

پیر کے روز محکمہ جنگلی حیات نے دوپہر کے بعد ریچھ کو زندہ پکڑ کر ہزاروں افراد کی آبادی کو راحت کی سانس دلائی۔

محکمہ جنگلی حیات کے عملہ نے بڑی محنت اور کوشش کے بعد ریچھ کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔

وہیں ریچھ کو بے ہوشی کا انجیکشن لگاکر اپنے قابو میں کرکے اسے داچھی گام نیشنل پارک منتقل کر دیا گیا۔

Last Updated : Nov 8, 2021, 9:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.