ETV Bharat / city

Under-17 Football Tournament in Bandipora: بانڈی پورہ میں انڈر17 فٹبال ٹورنامنٹ کا اختتام - سی آر پی ایف تھرڈ بٹالین بانڈی پورہ میں فٹبال ٹورنامنٹ

سی آر پی ایف تھرڈ بٹالین بانڈی پورہ کی جانب سے شیر کشمیر اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں ٹیلنٹ ہنٹ کے تحت انڈر 17 فٹبال ٹورنامنٹ ختم ہوا جس میں حاجن کی ٹیم نے لہروا پورہ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر یہ خطاب اپنے نام کیا۔ Under-17 Football Tournament in Bandipora

بانڈی پورہ میں انڈر17 فٹبال ٹورنامنٹ کا اختتام

author img

By

Published : May 18, 2022, 6:01 PM IST

بانڈی پورہ: ٹورنامنٹ کا آغاز اس مہینے کی 16 تاریخ کو ہوا تھا جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب پر ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، کمانڈنگ آفیسر تھرڈ بٹالین سی آر پی ایف راکیش شرما پولیس سول انتظامیہ کے دیگر افسران نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ ان میں ٹرافیز اور انعامات تقسیم کیے۔ جیتنے والی ٹیم کو دس ہزار روپے کے نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔ آٹھ ٹیموں نے اس میں حصہ لیا۔ Under-17 Football Tournament in Bandipora

بانڈی پورہ میں انڈر17 فٹبال ٹورنامنٹ کا اختتام

ٹورنامنٹ آرگنائز کرنے کے حوالے سے سی آر پی ایف کے افسران کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ سے نہ صرف نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ ابھارنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا ہوگا بلکہ سکیورٹی فورسز اور عوام کے درمیان تال میل اور ہم آہنگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے جب کہ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی طرح امسال بھی کئی ایک اسپورٹس اور دیگر کئی طرح کی ایکٹوٹیز کا اہتمام کیا جارہا ہے جس سے کھیل کود کے ساتھ ساتھ نوجوان غیر ضروری سرگرمی سے بھی دور رہتے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.