ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: آن لائن فوڈ سروس کا آغاز

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 8:09 PM IST

ضلع بانڈی پورہ میں ایک نوجوان نے پہلی بار آن لائن فوڈ سروس شروع کی ہے۔ ان کے ساتھ پانچ اور لوگ بھی جڑے ہوئے ہیں۔

online food service
آن لائن فوڈ سروس

ضلع بانڈی پورہ کے سوپور سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ کمپوٹر انجینئرنگ کے طالب علم بارک الہی نے آن لائن غذائی اشیا فراہمی کی سرویس کے لیے ایپلیکیشن فوڈ ہنگ (Food Hung) کا آغاز کیا۔ اس کے ذریعے سوپور کے لوگ اب کھانے کی اشیا گھر بیٹھے آردر کرسکتے ہیں۔ بارک الہی نے اس سرویس کےلیے پانچ لوگوں کو نوکری بھی فراہم کی ہے۔

آن لائن فوڈ سروس

بارک الہی کے والدین کے مطابق 'ہمیں اپنے لخت جگر پر ناز اور فخر ہے کہ اتنی چھوٹی عمر میں اس نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیکر خاندان اور سوپور کا نام روشن کیا ہے'۔

آن لائن فوڈ سروس شروع کرنے والے طالب علم بارک الہی کا تعلق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور سے دس کلو میٹر دور ہردو شیواہ نامی گاؤں سے ہے۔ وہ کیمپیوٹر انجیرنگ کا طالب علم ہے۔ وہ ممبئی کے ایک کالج میں زیر تعلیم ہیں۔ کورونا وبا کی وجہ سے وہ گزشتہ ایک برس سے اپنے گھر پر ہی آن لائن کے ذریعہ تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

بارک الہی وانی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کوثر عرفات کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'کورونا پھیلنے کی وجہ سے گذشتہ ایک سال سے میں اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک ایسا قدم اٹھایا جو بالکل نیا اور منفرد ہے۔ جو لوگوں کے لیے کافی مفید ثابت ہورہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:

بانڈی پورہ: ضلع میں بڑے امراض کا بھی علاج ممکن

طالب علم نے کہا کہ 'میں نے ایک غذائی اجناس کی ایک آن لا‏ئن ایپلکیشن بنائی ہے جس کا وادی میں تصور بالکل نیا ہے۔ اب یہاں آن لائن غذائی اشیا کو گھر بیٹھے آرڈر کیا جاسکتا ہے۔ کورونا وبا کا اثر پوری دنیا کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں پڑا تو میں نے اس پر کام کرنا شروع کیا۔ کچھ مہینوں کے بعد ہی میں نے بانڈی پورہ میں باضابطہ طور ایپلیکیشن کا آغاز کرکے لوگوں کی خدمت کرنا شروع کردیا'۔

انہوں نے مذید بتایا کہ 'دو مہینے کے فوراٰ بعد میں نے اپنے آبائی قصبہ سوپور اور زینگیر میں اس مشن کی آبیاری شروع کی جس سے میری حوصلہ آفزائی ہوئی۔ آن لاین غذائی اشیا آرڈر کرنے میں اب لوگ دلچسپی لے رہے ہیں اور اس پروگرام کی سراہنا کی جارہی ہے۔ میرے ساتھ پانچ لوگ جڑ گئے جو اس مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ اس وقت ہم پورے مطمئن ہیں۔ اپنا کام کاج سوپور اور بانڈی پورہ میں چلا رہے ہیں اور اپنے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.