باندی پورہ:بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے ان طلبہ کو آج جنوبں و کشمیر پولیس کی جانب سے نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نواز گیا جنہوں نے حال ہی میں ہائر سیکنڈری پارٹ ٹو یعنی بارہویں جماعت میں پوزیشن حاصل Police Felicitates 12th Class Position Holders کی ہے۔
ضلع میں منعقد ایک تقریب کے دوارن ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد ملک SSP Bandipora Muhammad Zahid Malik نے ان طلبہ کو انعامات سے نوازہ۔ اس تقریب میں ایڈیشنل ایس پی عاشق حسین ٹاک، ڈی ایس پی ڈاکٹر محمد ادریس وانی، ایس ایچ او بانڈی پورہ اور آئی ایس پی آلوسہ بھی موجود تھے۔
اس موقعے پر محمد زاہد ملک نے بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ جنہوں نے ڈویژنل سطح پر تیسری اور نویں پوزیشن حاصل کی ہے کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
انہوں نے ان طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اس شاندار کامیابی کے بدولت دیگر طلبہ بھی بہتری اور اور اس طرح کی کامیابی حاصل کرنے کی طرف راغب ہونگے۔
- مزید پڑھیں:Toppers of 12th Class in Kashmir: "ہمت، حوصلہ اور جذبہ ہی کامیابی کا راز"
- مزید پڑھیں:JK BOSE Declare 12TH Class Results: بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان
انہوں نے طلبہ کے علاوہ ان طلبہ کے اساتذہ، والدین اور سرپرستوں کی بھی سراہنا کی۔ایس ایس پی نے ان کے ساتھ ساتھ دیگر طلبہ کی بھی سراہنا کی جو ان امتحانات میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
ایس ایس پی بانڈی پورہ نے امید ظاہر کی کہ آگے بھی یہ طلبہ اسی طرح سے کامیابی کی منزلیں پاتے رہیں گے اور ضلع کا نام روشن کرتے رہیں گے۔