مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر ان کے لیے چلنا پھرنا مشکل ہوتا جارہا ہے - ان کا مطالبہ ہے کہ اس سڑک کی مرمت کی جائے تاکہ انہیں مشکلات سے نجات مل سکے۔ لوگوں کے مطابق پچھلے 20 برسوں سے سڑک کی مرمت نہیں کی گئی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے وجپورہ گاؤں کے سرپنچ نے بتایا کہ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے کئی بار اس سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم ابھی تک انتظامیہ نے یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا-
انہوں نے کہا کہ اگر یہاں کی سڑک کی مرمت ہو جاتی تو مقامی بستی کو اس سے کافی حد تک راحت ملتی- مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سڑک کی مرمت کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ انہیں مشکلات سے چھٹکارا ملے۔
مزید پرھیں:بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک سے راہگیروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا
وہیں، جب ای ٹی وی بھارت نے متعلقہ آر اینڈ بی محکمہ کی نوٹس مین لایا تو انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سڑک پر ٹینڈر پہلے ہی جاری گئے ہیں اور امید ہے کہ اس سڑک پر جلد سے جلد کام شروع کیا جائے گا۔