ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: نیشنل یوتھ کارپس کے اراکین کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 6:10 PM IST

آج شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں نیشنل یوتھ کارپس یا این وائی سی کے کئی اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے موجودہ انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے اور انہیں راحت دی جائے۔

بانڈی پورہ :نیشنل یوتھ کارپس کا احتجاج
بانڈی پورہ :نیشنل یوتھ کارپس کا احتجاج

نیشنل یوتھ کارپس کے اراکین کا مطالبہ ہے کہ ان کی ماہانہ اجرت میں اضافہ کیا جائے. واضح رہے کہ انہیں سنہ 2010 سے محض پچیس سو روپے کی اجرت ملتی ہے جس سے آج کے زمانے میں گزارا کرنا بے حد مشکل ہے۔

بانڈی پورہ :نیشنل یوتھ کارپس کا احتجاج

اس کے علاوہ این وائی سی کے صدر احتشام بٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو بھی نئی جاب ریگولرائزیشن پالیسی کے زمرے میں لایا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا سے جاری جنگ میں این وائی سی کے اہلکار اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، جس کے باعث ان کے دو اراکین کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یونین ٹیریٹری بننے کے فورا بعد گورنر انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے ایجنڈے میں این وائی سی کے مسائل بھی تھے۔ تاہم آج تک کوئی میٹنگ نہ ہونے کے باعث ان کے مطالبات کو سنا نہیں گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.