ETV Bharat / city

لاپتہ استاد کی لاش لواحقین کے سُپرد

author img

By

Published : May 20, 2019, 6:31 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں گذشتہ ہفتے لاپتہ ہوئے ایک استاد کی لاش پیر کی صبح لہروال پورہ گاؤں میں جھیل ولر سے برآمد کی گئی۔

بانڈی پورہ: لاپتہ استاد کی لاش لواحقین کے حوالے

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا جہاں فارنسک ایکسپرٹس ٹیم نے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔
قانونی کارروائی کے بعد لاش کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ضلع بانڈی پورہ کے مشتاق احمد لون ولد عبد الرحمان لون ساکن شیخ پورہ مانتری گام نامی استاد جو 13 مئی کو لاپتہ ہو گئے تھے۔ ان کی لاش پیر کی صبح لہروال پورہ گاؤں میں جھیل ولر سے بر آمد کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے استاد کی لاش کو جھیل ولر میں دیکھا اور انہوں نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا جہاں مہلوک کے بھائی اور دوسرے رشتہ داروں نے لاش کی شناخت کی۔

مشتاق احمد 13 مئی کو گھر سے گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول (چونٹی مولہ جہاں وہ بحیثیت استاد تعینات تھے) روانہ ہوئے تھے اور شام کو گھر واپس نہیں لوٹے۔
ان کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن پیٹھ کوٹ میں ان کی بازیابی کے لیے رپورٹ درج کی تھی اور بعد ازاں ہفتہ کے روز احتجاج بھی درج کیا تھا۔

اس دوران ایس پی بانڈی پورہ راہل ملک نے کہا کہ ہم نے مشتاق احمد لون کی موت کی وجہ جاننے کے لئے دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت تحقیقات شروع کی ہے۔

انہوں نے کہا ہمیں 17 مئی کو رپورٹ ملی کہ مشتاق احمد 13 مئی سے لاپتہ ہیں اور اس کے فوراً بعد ہم نے انہیں تلاش کرنے کی کوششیں شروع کیں۔

آج صبح ان کی لاش برآمد ہوئی۔ لاش ملنے کے فوراً بعد ہم نے دفعہ 173 سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی۔ ہم نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی۔ ہم نے مجسٹریٹ سے بھی پوسٹ مارٹم کے دوران اسپتال میں موجود رہنے کی تاکید کی ہے۔ سارے عمل کی ویڈیوگرافی کی جائے گی۔ پوسٹ مارٹم سے ہی ان کی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی'۔

Intro:لاپتہ استاد کا فارنسک ایکسپرٹس نے کیا پوسٹ ماٹم۔لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

Body:بانڈی پورہ کا استاد جو کہی دنوں سے لاپتہ تھا اج اس کی لاش کو ولر کے کنارے برامد کیا گیا ۔پولیس نے اس کی لاش کو اسپتال لایا جہاں پر سپیشل ٹیم فارنسک ایکسپرٹس جو کہ سرینگر سے منگواۓ گئی تھی نے اس کا پوسٹ ماٹم کیا۔
بعد میں تمام تر قانونی لوازمات پورہ کر کے لاش کو ان کے گھر والوں کو حوالے کیا گیا۔

Conclusion:اس دوران مہلک کے بھائی منظور احمد کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس معاملے کو لےکر سنجیدگی نہیں دکھائی اور اس کیس میں صاف شفاف طریقے پر جانچ کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب پولیس کے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس معملے کو لیکر ڈاکٹروں کی ایک عالہ سطح ٹیم جس میں ماہر ڈاکٹر و فارنسک تجربہ کار پر مبنی ہے جو مکمل رپوٹ پیش کری گی اور144 CRPC کے تحت معملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ادر بلاک میڈیکل افسر ڈاکٹر سعید الرحمن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اس کا پوسٹ مارٹم کیا اور ابھی رپوٹ آنے کا انتظار ہے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.