ریاست جموں و کشمیر کی وادی گریز میں دریائے کشن گنگا سے ایک 7 برس کے پاکستانی لڑکے کی لاش بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب گاؤں اچورا کے قریب برزل نالہ سے مردہ برآمد کیا تھا۔ اس لڑکے کا نام عابد شیخ ہے اور اس کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور سے ہے۔
بھارتی فوج نے 9 جولائی کو لاش برآمد کی تھی جس کے بعد فوج نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کی شناخت کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق عابد 8 جولائی سے لاپتہ تھا، امکان ہے کہ وہ برزل نالہ میں گرگیا ہو۔
اخلاقی بنیاد پر بھارتی فوج نے پاکستانی ہم منصب سے رابطہ کیااور لڑکے کے بارے میں اطلاع دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ' مقبوضہ کشمیر کے مقامی رہنماؤں نے درخواست کی تھی کہ' انسانی بنیاد پر عابد کی لاش کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے۔ مقامی لوگوں نے عابد کی نماز جنازہ داور مسجد میں ادا کی۔
ایل او سی کے دونوں اطراف کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر دن بھر انسانی بنیاد پر درخواست کی تھی کہ عابد کی لاش کو اہل خانہ کے حوالے کی جائے۔
گزشتہ روز 10 جولائی کو فوج کے اعلی افسران نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے گزشتہ روز دھگئی گاؤں کے قریب عابد کی لاش پاکستانی فوج کے حوالے کی تھی۔
اس تعلق سے عابد کے اہل خانہ اور گاؤں کے لوگوں نے بھارتی فوج کا شکریہ ادا کیا۔