ETV Bharat / city

ڈی سی بانڈی پورہ نے شلوت اور سرائے ڈانگرپورہ کا دورہ کیا

دورے کے دوران ڈی سی بانڈی پورہ نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی تاکہ فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں رائے حاصل کی جاسکے۔

uvesh ahmad
ڈاکٹر اویس احمد
author img

By

Published : Aug 29, 2021, 8:40 PM IST

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج سب ڈویژن سمبل کے شلوت اور سرائے ڈانگرپورہ علاقوں کا دورہ کیا تاکہ مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جاسکے اور عوامی رابطہ پروگرام کا انعقاد کیا جاسکے۔

ڈاکٹر اویس احمد

ان کے ہمراہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ سمبل ڈاکٹر بشیر احمد لون، ایگزیکٹیو انجینیئر آر اینڈ بی اور ضلع کے دیگر اعلیٰ افسران بھی تھے۔ یہ دورہ ڈپٹی کمشنر کے ہفتہ وار فیلڈ ٹور پروگراموں کا حصہ تھا تاکہ عوام کی شکایات ان کی دہلیز پر سنیں اور ان کا ازالہ کیا جاسکے۔ ڈاکٹر اویس نے بانڈی پورہ اور سمبل، شلوت اور سرائے ڈانگرپورہ کے مختلف مقامات پر جاری میکڈمائزیشن کے کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بہترین اور معیاری کام کو برقرار رکھا جائے اور ان سے کہا کہ وہ ہدف کو پورا کرنے کے کاموں میں تیزی لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر سے متعلق طالبان کے بیان پر ڈی جی پی کا ردعمل

دورے کے دوران ڈی سی بانڈی پورہ نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی تاکہ فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں رائے حاصل کی جاسکے۔ مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کو پانی کی فراہمی، بجلی، صحت، آبپاشی اور سڑکوں سمیت بنیادی سہولیات کی دستیابی کے حوالے سے درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر اویس نے بھی شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی اور کئی شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر ہی افسران کو ہدایات دیں۔

اس دوران ڈاکٹر اویس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دورے کا مقصد عام لوگوں سے مقامی مسائل کا درست اور زمینی جائزہ لینا اور اس کا ازالہ کرنا ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر ہی یہ سہولیات فراہم کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.