ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: گریز فیسٹیول کے دوسرے روز بھی کئی ثقافتی پروگرام منعقد - گریز فیسٹیول کے دوسرے روز

سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے کی غرض سے ہر سال منعقد کئے جانے والے 'گریز فیسٹیول' کا آج دوسرا اور آخری دن ہے۔ کل کی طرح آج بھی سرحدی علاقہ گریز کی خوبصورت نظاروں کے درمیان کئی دلکش ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔

گریز فیسٹیول کے دوسرے روز بھی کئی ثقافتی پروگرام منعقد

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 11:01 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی قصبہ گریز میں منائے جانے والے 'گریز فیسٹیول' کے دوسرے روز بھی کئی ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول کے دوسرے روز بھی کشمیر ڈیویژنل کمیشنر پندورانگ کے پولے بھی موجود رہے۔

سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے کی غرض سے ہر سال منعقد کئے جانے والے گریز فیسٹیول کا آج دوسرا اور آخری دن ہے۔ کل کی طرح آج بھی سرحدی علاقہ گریز کی خوبصورت نظاروں کے درمیان کئی دلکش ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ اس بار مقامی سیاحوں کے ساتھ ساتھ بیرونی ریاست اور بیرونی ممالک سے آئے ہوئے کئی سیاح اس فیسٹیول سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

گریز فیسٹیول کے دوسرے روز بھی کئی ثقافتی پروگرام منعقد

دراصل خوبصورت پہاڑوں، صاف ستھرے چشموں اور جھیلوں، دور تک پھیلے ہرے بھرے میدانوں اور وادی گریز کے بیچوں بیچ بہنے والے کشن گنگا دریا کے سبب یہاں 'ایڈوینچر ٹورزم' کو فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ سیاحت اور ضلع انتظامیہ ہر سال اس کا انعقاد کرتی ہے۔ تاہم کووڈ اوردیگر سیاسی صورتحال کے پیش و نظر یہ فیسٹیول دو سال کے بعد منعقد ہوپایا ہے۔ تاہم اس سال غیر یقینی طور پر ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے اس خوبصورت وادی کا رخ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بانڈی پورہ: دو روزہ ’گریز فیسٹیول‘ کا آغاز

ایل او سی پر جنگ بندی، بہتر موبائل رابطے، بانڈی پورہ سے گریز کو جوڑنے والی سڑکوں کی قدرے بہتر حالت، ضلع انتظامیہ کی کوششوں، اور حال ہی میں معروف اداکار اکشے کمار کے دورے نے سیاحوں کو اس جانب راغب کرنے میں ایک کلیدی رول ادا کیا ہے۔

اس دوران محکمہ سیاحت اور ضلع انتظامیہ کے کئ اعلی فسران کے ساتھ ساتھ کشمیر کے ڈیوژنل کمشنر پی کے پولے آج دوسرے روز بھی اس فیسٹیول میں موجود رہے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ضلع انتظامیہ کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کی تہذیب بہت ہی مختلف اور خوبصورت ہے۔ ایسے پروگراموں کے ذریعہ یہاں کے کلچر اور ثقافت کو فروغ مل سکتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے یہاں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے گا۔ خصوصاً سڑکوں کی حالت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.