ETV Bharat / city

Covid Vaccination in Gurez: زمینی راستہ منقطع ہونے کے باوجود گریز میں کووڈ ویکسینیشن جاری

محکمہ صحت کے ملازمین بھاری برف باری اور سخت سرد موسم کے باوجود سرحدی علاقہ گریز میں Covid Vaccination in Gurez لوگوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے کووی شیلڈ اور کوویکسین کی خوراکیں پہنچا رہے ہیں۔

Covid vaccination continues in Gurez
زمینی راستہ منقطع ہونے کے باوجود گریز میں کووڈ ویکسینیشن جاری
author img

By

Published : Jan 20, 2022, 8:46 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں بھاری برف باری اور سخت سرد موسم کے باوجود لوگوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ صحت کے ملازمین کافی زیادہ محنت کر رہے ہیں۔Covid Vaccination in Gurez

زمینی راستہ منقطع ہونے کے باوجود گریز میں کووڈ ویکسینیشن جاری

وہیں انتظامیہ کے مطابق سرحدی علاقوں میں اب تک تقریبا کوویشیلڈ کے 53 ہزار 570 ڈوز جبکہ کوویکسین کے 13 ہزار 70 ڈوزز عام لوگوں تک پہنچائے جاچکے ہیں۔

تاہم بلاک میڈیکل گریز کے مطابق اس وقت ان کے پاس کوویشیلڈ کے 1850 اور کوویکسین کے 1430 ڈوزز ہی موجود ہیں۔

محکمہ صحت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ کئی فٹ برف کی تہہ کو توڑ کر اور نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے درجہ حرارت چلے جانے کے باوجود ہیلتھ ورکرز میلوں پیدل مسافت طے کرکے مختلف علاقوں میں پہنچ رہے ہیں، تاکہ عام لوگوں تک کووڈ ویکسین کا ڈوز بآسانی پہنچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Snow Cricket Tournament in Gurez: گریز کے برفیلے میدان پر اسُنو کرکٹ ٹورنامنٹ جاری

گریز کے مقامی لوگوں نے بھی محکمہ صحت کے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام لوگوں سے کووڈ ویکسین لینے کی اپیل بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ گریز Gurez کا علاقہ سردیوں کے دوران بھاری برف باری کی وجہ سے تقریبا چھ مہینوں تک زمینی راستوں سے منقطع ہو جاتا ہے۔ ایسے حالات میں یہاں طبی ساز و سامان کا دستیاب ہونا کافی اہمیت کا حامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.