ETV Bharat / city

Bandipora Road Accident بانڈی پورہ سڑک حادثہ میں دسویں جماعت کی طالبہ ہلاک - بانڈی پورہ سڑک حادثہ میں دسویں جماعت کی طالبہ ہلاک

ضلع بانڈی پورہ کے تلیل علاقے میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک دسویں جماعت کی طالبہ ہلاک جب کہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ Road accident in Bandipora

بانڈی پورہ سڑک حادثہ میں دسویں جماعت کی طالبہ ہلاک

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 2:22 PM IST

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے تلیل علاقے میں ایک سڑک حادثے میں دسویں جماعت کی طالبہ کی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ بانڈی پورہ کے تلیل علاقے میں نیرو کے نزدیک منگل کو ایک ماروتی کار پلٹنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ One Died and Three Injured in Bandipora Road accident

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال گریز پہنچایا گیا جہاں ان میں سے سولہ سالہ طالبہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔ متوفی طالبہ کی شناخت انشا پروین دختر محمد منور کے بطور ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bandipora Road Accident شادی پورہ سڑک حادثے میں خاتون ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ باقی تین زخمیوں کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.