ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: مرکزی وزیر نے ضلع ہسپتال کا دورہ کیا

ارجن منڈا نے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کو ہدایات جاری کی کہ او پی ڈی اور آئی پی ڈی میں ہر وقت ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے حاضر رہنے کو یقینی بنائیں۔

cabinet-minister-arjun-munda
یونین منسٹر
author img

By

Published : Sep 17, 2021, 4:16 PM IST

مرکزی وزیر برائے قبائلی بحبود ارجن منڈا دو روزہ بانڈی پورہ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے آج ضلع ہسپتال بانڈی پورہ کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے ہسپتال میں بہم سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کئی وارڈوں کا جائزہ لیا اور مریضوں سے بھی ملاقات کی۔

یونین منسٹر

انہوں نے مریضوں کو ماسک لگانے اور کووڈ سے متعلق دوسری ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کو ہدایات جاری کیں کہ او پی ڈی اور آئی پی ڈی میں ہر وقت ڈاکٹرس اور دیگر عملے کا حاضر ہونا ضروری بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: گریز ویلی میں سیاحوں کی آمد سے عوام خوش

انہوں نے ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا اور کہا کہ ضلع میں ہر شخص تک ویکسین پہنچائی جائے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ہر حال میں ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے اس موقعے پر وزیراعظم نریندر مودی کو ان کے اکہترویں سال گرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آگے بھی اسی طرح سے ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.