ETV Bharat / city

Militant Arrested in Bandipora: بانڈی پورہ میں ایل ای ٹی عسکریت پسند گرفتار - bandipora police

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے آلوسہ علاقے سے پولیس نے ایک عسکریت پسند کو ہتھیار سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا Militant Arrested in Bandipora ہے۔ پولیس کے مطابق عسکریت پسند عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ LeT Militant Arrested in Bandipora ہے۔

Bandipora Police arrests LeT militant with arms and ammunition
بانڈی پورہ میں ایل ای ٹی عسکریت پسند گرفتار
author img

By

Published : Feb 22, 2022, 10:05 PM IST

بانڈی پورہ پولیس نے ایک پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران آلوسہ علاقے سے ایک عسکریت پسند گرفتار ہوا LeT Militant Arrested in Bandipora ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس، 26 آسام رائفلز اور تھرڈ بٹالین سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے آلوسہ علاقے کا محاصرہ کیا۔

پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص ایک باغ کی طرف بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم سکیورٹی فورسز نے اس کا تعاقب کرکے اسے گرفتار کیا ہے۔

گرفتار شدہ شخص کی شناخت دانش احمد شاہ ولد ثناء اللہ شاہ ساکن الاہی پورہ آلوسہ کے طور ہر ہوئی ہے، جو کہ لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ ہے۔ پولیس نے دانش کے قبضے سے ایک چینی ساخت پستول اور ایک ہتھ گولہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس بیان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ دانش پاکستانی عسکریت پسند کے لیے کام کرتا تھا اور ان کے ذریعے دانش کو ہتھیار بھی فراہم کیا جاتا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دانش کو لشکر طیبہ کے عسکریت پسند عاشق وار نے سنہ 2019 میں عسکریت پسند صفوں میں شامل کیا تھا۔ تاہم 2019 میں عاشق کے مارے جانے کے بعد وہ دوسرے عسکریت پسند فیاض وار کے ساتھ منسلک ہوگیا۔

پولیس بیان کے مطابق دانش اب باضابطہ ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے پاکستان جانے کے لئے کوشاں تھا اور وہ اس کے لئے دستاویزات تیار کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.