ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: سابق ایم ایل سی یاسر ریشی کے محبوبہ مفتی کے بیان پر پی ڈی پی چراغ پا - Bandipora news

طاہر القادری نے کہا کہ یاسر ریشی کچھ بن گئے تو وہ محبوبہ مفتی اور مفتی محمد سعید کی بدولت بن گئے کیونکہ انہوں نے یاسر ریشی پر اپنا دست شفقت رکھا اور انہیں ایم ایل سی بھی بنایا۔

Tahir-ul-Qadri
Tahir-ul-Qadri
author img

By

Published : Jan 22, 2022, 5:19 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما People's Democratic Party Senior leader اور سوناواری انتخابی نشست کے انچارج طاہر القادری نے ایک بیان میں سابق قانون ساز کونسل کے رکن و پیپلز کانفرنس رہنما یاسر ریشی کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پر نکتہ چینی کی تھی پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یاسر ریشی کچھ بن گئے تو وہ محبوبہ مفتی اور مفتی محمد سعید کی بدولت بن گئے کیونکہ انہوں نے یاسر ریشی پر اپنا دست شفقت رکھا اور انہیں ایم ایل سی بھی بنایا۔

ویڈیو

طاہر القادری نے کہا Tahir-ul-Qadri said کہ یاسر ریشی اگر کچھ بن گئے تو وہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی وجہ سے اس وقت بن گئے نہ کہ ان کی ذاتی شخصیت کا کوئی اس میں خاص رول رہا ہے۔
خیال رہے یاسر ریشی جو اس وقت پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما ہیں اس سے قبل پی ڈی پی میں لمبے عرصے تک رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ و پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے حالیہ بیان میں اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ بہت سے ایسے سیاسی رہنما ہیں جو پی ڈی پی سے نکل چکے ہیں اور اب واپس پارٹی میں آنے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں مگر انہیں واپس آنے کے لئے پارٹی نے دروازے بند کردیئے ہیں۔

اس بیان پر یاسر ریشی نے ایک پریس کانفرنس میں اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا تھا کہ محبوبہ مفتی کے ان دعوؤں کی کوئی بنیاد نہیں ہے
یہ بھی پڑھیں: People's Conference Leader meets party workers پیپلز کانفرنس پارٹی کے رہنما جہانگیر احمد کا اندرکوٹ سمبل کا دورہ

اس بیان پر سوناواری کے پی ڈی پی رہنما طاہر القادری نے ردعمل دکھایا ہے اور یاسر ریشی کو ان کے بیان پر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اگر وہ آج کچھ ہیں تو وہ پی ڈی پی کی ہی بدولت ہیں ورنہ ان کا ذاتی طور پر کوئی سیاسی وزن نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے سوناواری میں کوئی کام کیا ہے جس پر وہ فخر محسوس کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.