ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے کسانوں کو بیدار کیا گیا

کسانوں کو دور جدید کی سہولیات سے فائدہ اٹھا کر باغات کی کھیتی کرنے کے لئے جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے بیداری کمیپ کا انعقاد کیا گیا

jk_bdr_01_dir_hoticuoture_visits_sumbal_avb_jk10014
بانڈی پورہ: محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے کسانوں کو بیدار کیا گیا
author img

By

Published : Aug 8, 2021, 1:17 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اندرکوٹ سمبل میں محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے باغات سے منسلک کسانوں کے لئے بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں باغ مالکان کو محکمہ کی جانب سے سرکار کی جانب سے چلائے جارہے اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی اور انہیں دور جدید میں موجود میں ٹکنالوجی اور دیگر ساز و سامان سے اس شعبہ میں پیدہ ہو رہی آسائشوں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

موقع پر محکمہ ہارٹیکلچر کے ڈائریکٹر اعجاز احمد نے علاقے کا دورہ کیا اور باغ مالکان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس دوران ایک سیب کے باغ کا بھی معائنہ کیا اور اس میں بوئے گئے سیب کے درختوں پر کی گئ محنت پر اس کے مالک کی سراہنا کی اور اسے ایک بہترین پیداوار سے تعبیر کیا۔

مزید پڑھیں: نئی صنعتی پالیسی کے بعد جموں و کشمیر میں صنعت کاروں کی دلچسپی میں اضافہ

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ وہ کسانوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ مختلف اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا محکمہ مختلف ورکشاپ کی صورت میں باغبانی کے شعبے سے وابستہ کسانوں کو تربیت دیتا ہے جس میں اس علاقے کے کسانوں کو بھی چاہئے کہ وہ باضابطہ تربیت حاصل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.