ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بانڈی پورہ نے سمبل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں خواتین اور بچیوں کے حقوق کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔
اس تقریب میں طلباء، اسکول کا عملہ اور ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی بانڈی پورہ کے ممبران نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت بانڈی پورہ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی سیکرٹری فائقہ نذیر نے کی۔
اس موقع پر طالبات نے لڑکیوں کے عالمی دن سے متعلق مختلف موضوعات پیش کیے۔ مقررین نے بہتر معاشرے کو ممکن بنانے میں لڑکیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم خواتین کی تعلیم کے لئے رقیہ بیگم کے خدمات بے مثال
انہوں نے کہا کہ 'معاشرے میں لڑکیوں کے حقوق بالخصوص لڑکیوں کو تعلیم کی ضرورت کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ایک لڑکی تعلیم یافتہ ہوگی تو وہ مستقبل میں پورے خاندان کو تعلیم کے نور سے آراستہ کرے گی۔'