ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: فوج نے ماسک اور سینیٹائزرس تقسیم کیے - جموں و کشمیر

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں فوج نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا اور عوام میں ماسک اور سینیٹائزرس تقسیم کیے۔

بانڈی پورہ: فوج نے ماسک اور سینیٹائزرس تقسیم کیے

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 4:55 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے دور دراز علاقہ جات میں عوام کو عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق آگہی فراہم کرنے کی غرض سے فوج نے ایک آگہی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر بتائی گئی۔

بانڈی پورہ: فوج نے ماسک اور سینیٹائزرس تقسیم کیے

فوج کی جانب سے آگہی کیمپ میں آئے افراد کو ماسک، دستانے اور سینیٹائزرس فراہم کیے گئے۔ کیمپ کا انعقاد فوج کی 27آر آر نے کیا۔

اس موقعے پر ایک فوجی آفسر نے کہا: ’’کیمپ کا انعقاد عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومتِ جموں وکشمیر کی جانب سے جاری اقدامات کے تحت کی گئی ایک کوشش ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سبھی کو آگے آنا چاہئے اور ماسک پہننے، سماجی دوری کا خیال رکھنے سمیت دیگر سبھی رہنمایانہ اصولوں پر سختی سے عمل کرنی چاہئے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مختلف علاقوں، زیادہ تر دور دراز علاقوں کے لوگوں کو وائرس سے متعلق آگہی اور ان کی مدد کے لئے ایک کثیر الجہتی مہم شروع کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس جموں و کشمیر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اس وبائی مرض سے اب تک 204افراد فوت ہو چکے ہیں جبکہ گیارہ ہزار سے زائد افراد وائرس کی چپیٹ میں آ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.