ETV Bharat / city

بھارت کی فتح کا 50 واں سال، مختلف پروگرامز کا اہتمام

ضلع بانڈی پورہ میں سنہ 1971 میں بھارت ۔ پاکستان جنگ میں بھارت کی فتح کا 50 واں یوم تاسیس منایا گیا۔

بھارت کی فتح کا 50 واں سال، مختلف پروگرامز کا اہتمام
بھارت کی فتح کا 50 واں سال، مختلف پروگرامز کا اہتمام
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 7:19 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں فوج کی جانب سے سنہ 1971 میں بھارت ۔ پاکستان جنگ میں بھارت کی فتح کا 50 واں یوم تاسیس منایا گیا۔ اس سلسلے میں 3 سیکٹر مانسبل فوجی کیمپ میں ایک دو روزہ جشن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فوج کے اعلیٰ افسران کے علاوہ مقامی لوگوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

بھارت کی فتح کا 50 واں سال، مختلف پروگرامز کا اہتمام

تقریب کے دوران 'وکٹری فلیم' سے منسوب مشعل کو مانسبل میں واقع ملٹری گیرسن میں لایا گیا اور بعد میں اسے راشٹریہ رائفلز بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کیا گیا جنہوں نے اسے 3 سیکٹر کے بریگیڈیئر کے سپرد کیا۔

اس تقریب میں اسکولی بچوں، مقامی نوجوان، سابق فوجی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور مقامی معزز شہریوں کا زبردست جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ میں فوج نے عالمی یوم یوگ منایا

تقریب کے دوران سنہ 1971 کی جنگ پر مبنی ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی اور اس کے علاوہ مقامی فنکاروں کے ذریعہ رنگارنگ ثقافتی پروگرامز بھی منعقد کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.