اورنگ آباد ایئر پورٹ پر ہلاک شدہ فوجی اشوک بوچرے کے جسد خاکی کو سرکاری افسران اور سیاسی رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا۔
جس کے بعد ان کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں دیو گاؤں رنگاری روانہ کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فوجی جوان رشی کیش اشوک بوچرے انڈین آرمی میں یونٹ 119 آئی سولیٹ ریجیمنٹ میں چین بارڈر پر تعینات تھے۔
امسال 12 مئی کو دوپہر گیارہ بجکر پچاس منٹ پر گلیشئیر پگھلنے سے پیش آئے حادثے میں جوان اشوک بوچرے شہید ہوگئے، جبکہ ان کے کچھ ساتھی زخمی ہوئے تھے ۔
شہید بوچرے کا جسد خاکی ایک خصوصی طیارے کے ذریعے لیہہ سے دہلی اور دہلی سے اورنگ آباد پہنچا۔ ان کے آبائی دیو گاؤں رنگاری میں شہید جوان کو سرکاری سطح پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر پورا گاؤں امڈ پڑا تھا سیاسی لیڈروں اعلی سرکاری حکام اور پولیس افسران کی موجودگی میں شہید جوان کو سلامی پیش کی گئی اور آخری رسومات ادا کی گئی۔