ETV Bharat / city

پدم شری فاطمہ زکریا سپرد خاک

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 5:48 PM IST

پدم شری فاطمہ زکریا کو اورنگ آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ فاطمہ زکریا کی بیٹی تسنیم زکریا بھانجے ہارون آدم اور سینئر صحافی سرفراز آرزو نے ممبئی سے اورنگ آباد پہنچ کر میڈم زکریا کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

last rites of Padma Shri Fatima
پدم شری فاطمہ

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پدم شری فاطمہ زکریا کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ کالج کیمپس میں ہی فاطمہ زکریا کی نماز جنازہ ادا کی اس دوران جسمانی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا۔

ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس میں ڈاکٹر رفیق زکریا کی مزار کے قریب اہلیہ فاطمہ زکریا کی تدفین کی گئی۔ پدم شری فاطمہ زکریا کے بھانجے ہارون آدم نے دعائے مغفرت کی اپیل کی۔

پدم شری فاطمہ

پدم شری فاطمہ زکریا کو اورنگ آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔ فاطمہ زکریا کی بیٹی تسنیم زکریا بھانجے ہارون آدم اور سینئر صحافی سرفراز آرزو نے ممبئی سے اورنگ آباد پہنچ کر میڈم زکریا کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

مولانا آزاد کالج کی مسجد کے امام عبدالخالق نے فاطمہ زکریا کی نماز جنازہ ادا کی۔ اس موقع پر جسمانی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا۔ میڈم زکریا کی تدفین زکریا کیمپس میں ڈاکٹر رفیق زکریا کے مزار کے قریب ہی عمل میں آئی۔

اس موقع پر ایم پی امتیاز جلیل، ڈاکٹر ارتکاز افضل، ممبئی سے پہنچے سینئر صحافی سرفراز آروز اور دیگر عمائدین شہر کثیر تعداد میں موجود تھے۔ کورونا گائیڈ لائن کی پاسداری کرتے ہوئے تدفین انجام دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پدم شری یافتہ فاطمہ زکریا کے انتقال پر اظہار تعزیت

عام طور پر پدم شری ایوارڈ یافتگان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جاتا ہے لیکن کورونا پروٹوکول کی وجہ سے گارڈ آف آنر نہیں پیش کیا جا سکا۔ فاطمہ زکریا کے بھانجے ہارون انصاری نے اس موقع پر فاطمہ زکریا کے چاہنے والوں سے خصوصی طور پر دعائے مغفرت کی اپیل کی۔ ایم پی امتیاز جلیل نے شہریان سے اپیل کی کہ جو قیمتی ادارہ ہمیں ملا ہے اس کی ترقی اور اسے ایک یونیورسٹی میں تبدیل کرنا ہمارا مقصد رہے گا۔

خیال رہے کہ نامور صحافی و پدم شری محترمہ فاطمہ زکریا کا آج 88 برس کی عمر میں اورنگ آباد کے کمل نین بجاج اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی انتقال کی خبر پر این سی پی کے صدر شرد پوار و مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.