ETV Bharat / city

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن، بی جے پی شیو سینا آمنے سامنے - ڈپٹی میئر وجے اوتاڑے نے اپنے عہدے سے استعفی بھی دیدیا

ریاست مہاراشٹر  میں بی جے پی شیو سینا اتحاد ٹوٹنے کے نتائج اب ظاہر ہونے لگے ہیں، اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی بجٹ میٹنگ میں دونوں پارٹیوں کے کارپویٹرز کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی ۔

Shiv sena - Bjp Clash in Aurangabad Municipal Corporation
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن، بی جے پی شیو سینا آمنے سامنے
author img

By

Published : Dec 14, 2019, 3:10 AM IST

دنوں پارٹیوں کی تکرار کے درمیان بی جے پی کے ڈپٹی میئر وجے اوتاڑے نے اپنے عہدے سے استعفی بھی دیدیا۔

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن، بی جے پی شیو سینا آمنے سامنے

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جنرل باڈی میٹنگ میں شیو سینا اور بی جے پی کارپوریٹرز کا اختلاف کھل کر سامنے آیا۔ جنرل باڈی میٹنگ میں نئے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو تہنیت پیش کرنے کی قرار داد ہنگامے کی وجہ بنی۔

ہنگامہ اتنا بڑھا کہ بی جے پی کے ڈپٹی میئر وجئے اوتاڑے نے ڈپٹی میئر کے عہدے سے اپنا استعفی پیش کیا، کارپویشن میں بجٹ کی میٹنگ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

شیو سینا نے بی جے پی کے اس قدم کو کھسیانی بلی کھمبا نوچے سے تعبیر کیا جبکہ ایم آئی ایم نے بی جے پی کی جانب سے اورنگ آباد میونسیپل کے نام کی تبدیلی کی تجویز پر بی جے پی کی مذمت کی۔ ایم آئی ایم لیڈر ناصر صدیقی کا کہناہیکہ' ترقیاتی کاموں میں ناکام فرقہ پرست پارٹیاں ایک بار پھر فرقہ پرستی کا کارڈ کھیلنے کے فراق میں ہے۔

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو اب چند مہینے باقی ہیں اور سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہے، جس کا نظارہ میونسپل کارپوریشن میں دیکھنے کو ملا لیکن مذکوہ میٹنگ میں تناؤ سے یہ بات واضح ہوگئی کہ سیاسی نمائندے عوامی مسائل کے تعلق سے کتنے سنجیدہ ہیں؟

Intro:مہاراشٹرمیں شیوسینا،بی جے پی اتحاد ٹوٹنے کے ثمرات اب ظاہر ہونے لگے ہیں اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی بجٹ میٹنگ میں  دونوں پارٹیوں کے کارپوریٹرس الجھ پڑے، اتنا ہی نہیں بی جے پی ڈپٹی میئر وجئے اوتاڑے نے اپنے عہدے سے استعفی بھی پیش کردیا، بی جے پی اور شیوسینا کی دوریاں اب جگ ظاہر ہونے لگی ہیں ۔ پیش ہے یہ رپورٹ ۔
Body:وی او اول
 مہاراشٹر میں جوڑ توڑ کی سیاست کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں، اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جنرل باڈی میٹنگ میں  سینا اور بی جے پی کارپوریٹرس کا اختلاف کھل کر سامنے آگیا جنرل باڈی میٹنگ میں نئے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو تہنیت پیش کرنے کی قرار داد ہنگامے کی وجہ بنی ہنگامہ اتنا بڑھا کہ بی جے پی کے ڈپٹی میئر وجئے اوتاڑے نے ڈپٹی میئر عہدے سے استعفی پیش کردیا، یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب شہر کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے  کارپوریشن میں بجٹ پیش ہونا تھا ۔

 بائٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وجئے اوتاڑے ۔۔۔۔۔۔۔ مستعفی، ڈپٹی میئر، بی جے پی  اورنگ آباد
 بائٹ۔۔۔۔۔۔۔۔ ناصر صدیقی۔۔۔۔۔۔۔ گروپ لیڈر، ایم آئی ایم ، اورنگ آباد
 وی او دوم
 شیو سینا نے بی جے پی کے اس اقدام کو کھسیانی بلی کھمبا نوچے سے تعبیر کیا جبکہ ایم آئی ایم  نے بی جے پی کی جانب سے اورنگ آباد تبدیلی نام کا مدعا اٹھانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ایم آئی ایم لیڈر ناصر صدیقی کا کہناہیکہ  ترقیاتی کاموں میں ناکام  فرقہ پرست پارٹیاں ایک بار پھر فرقہ پرستی کا کارڈ کھیلنے کے فراق میں  ہے ۔

 بائٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وجئے اوتاڑے ۔۔۔۔۔۔۔ مستعفی، ڈپٹی میئر، بی جے پی  اورنگ آباد
 بائٹ۔۔۔۔۔۔۔۔ ناصر صدیقی۔۔۔۔۔۔۔ گروپ لیڈر، ایم آئی ایم ، اورنگ آباد
Conclusion:اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے چناؤ کو اب محض چند مہینے باقی ہے ایسے میں  سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہے ، جس کا نظارہ  میونسپل کارپوریشن میں دیکھنے کو ملا  لیکن اس سے ایک بات پھر ثابت ہوگئی ہیکہ سیاسی نمائندیں عوامی  مسائل کے تعلق سے کتنے سنجیدہ ہیں ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.