ریاست مہاراشٹر کے احمد نگر سنگم نیر شہر کا یہ سمنا پور گاؤں ہے۔جہاں وڈا پاؤ کے لیے لائن لگی ہوتی ہے اور یہ روزانہ کا معمول ہے۔ سمنا پور راستے سے گزرنے والا ہر شخص اس دکان سے وڈا پاؤ Vada Pav ضرور خریدتا ہے۔
کچھ تو ایسے بھی لوگ ہے جو محض وڈا پاؤ کے لیے سینکڑوں میل کا سفر کرکے یہاں آتے ہیں۔ وڈا پاؤ دکان کے مالک کو ہر کوئی چاچا کہہ کر مخاطب کرتا ہے۔ہم نے اس کاروبار کی مقبولیت کا راز جاننا چاہا تو لوگوں کا ردعمل کچھ یوں تھا۔
سنگم نیر کے چاچا کے منفرد انداز کو سوشل میڈیا پر بھی خوب پسند کیا جاتا ہے۔ان کے ویڈیو کو لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں۔ زبان میں مٹھاس نے ان کے کاروبار میں چار چاند لگاددیتی ہے۔
انصار انعامدار کا کہنا ہیکہ ستر کی دہائی میں انھوں نے معمولی سرمایے سے یہ کاروبار شروع کیا تھا لیکن آج یہ چھوٹی صنعت میں تبدیل ہوچکا ہے اور پچیس سے زائد افراد اس کاروبار سے جڑے ہیں۔