سپریم کورٹ کی جانب سے مہاراشٹر کے لوکل باڈی انتخابات میں او بی سی زمرے کا ریزرویشن ختم کیے جانے پر مسلم آرگنائزیشن نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر انصاری نے مہاراشٹر حکومت پر الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت بروقت عدالت میں حلف نامہ داخل کرتی تو عدالت اعظمی کا فیصلہ کچھ اور ہوتا آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری بیک وارڈ کمیشن بنایا جائے آئے اور عدالت میں حلف نامہ داخل کیا جائے۔ اس وقت تک ریاست میں کوئی بھی لوکل باڈی چناؤ کی اجازت نہ دی جائے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو مسلم او بی سی ریاست گیر سطح کا احتجاج کرے گا۔
مسلم او بی سی آرگنائزیشن پچھلی چار دہائیوں سے مسلم او بی سی کے حقوق کے لئے سرگرم رہی ہیں ۔