ETV Bharat / city

مالیگاؤں: پولیس اہلکاروں کیلئے حفاظتی اقدامات

author img

By

Published : May 5, 2020, 4:54 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 1:58 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا مریضوں کی تعداد334 پہنچ چکی ہے، جس میں بیس سے زائد پولیس انتظامیہ اور اسپیشل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

malegaon
مالیگاؤں: پولیس اہلکاروں کیلئے حفاظتی اقدامات

مالیگاؤں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے اور شہر کے ہر چوک، ہر سڑک اور ہر چوراہے پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے، لیکن پولیس انتظامیہ بھی کورونا متاثر ہو چکی ہے۔ اسی کے چلتے منگل کو ضلع ایس پی آرتی سنگھ نے سٹی پولیس اسٹیشن ہال میں مقیم پولیس اہلکاروں سے خصوصی ملاقات کی۔

آرتی سنگھ نے کہا کہ شہر میں تعینات تمام پولیس اہلکاروں کی طبی جانچ کی جائے گی، انہیں خصوصی طور پر طبی سہولیات کے ساتھ ایسے حالات میں ڈیوٹی پر ہر طرح کی مدد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر علاقے میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے چیک پوسٹ بنایا گیا ہے، اس چیک پوسٹ پر ہی پولیس اہلکاروں کے کھانے پینے کا نظم کیا گیا ہے۔

آرتی سنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کیلئے ہسپتالوں میں موجود طبی عملہ بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم پولیس اہلکار کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنائے رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 1:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.