اورنگ آباد میں منشیات کی لعنت میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ پولیس نے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی چرس اور دیگر اشیا ضبط کی ہے۔ اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اسکارپیو گاڑی میں منشیات اورنگ آباد شہر میں لانے کی اطلاع ملی تھی، جس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی اور ڈرائیور سمیت دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمین کے قبضے سے بڑے پیمانے پر چرس۔افیم ضبط کی گئی ہے، اس معاملے میں ایک مقامی کارپوریٹر کے ملوث ہونے کا قیاس کیا جا رہا ہے لیکن پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ ملزمین کو تین دن کی پولیس کسٹڈی ملی ہے۔ پولیس اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔