پروگرام کے دوران 9 دنوں میں اقبال اور خواتین، اقبال اور نوجوان، اقبال اور بچے، اقبال کا تاریخ اسلام، جیسے موضوعات پر تقاریر اور مضامین، "جشن اقبال 2020 اورنگ آباد" کے نام سے Facebook، پر بنائے گئے پیچ پر شائع کیے جائیں گے. اسی پیچ پر اقبال کے بارے میں مختلف شخصیات کے انٹرویوز، اور گروپ ڈسکشن وغیرہ بھی پیش کئے جائیں گے. اسی دوران آن لائن سیمینار، ویبینار، زوم میٹینگز وغیرہ بھی ہوںگی۔ شہر کے بچے اقبال کے بارے میں پوسٹ کارڈس لکھیں گے۔ مختلف گھروں پر پہنچ کر اقبال کا کلام یا اشعار سنائیےجائیں گے.
اس پروگرام یا جشن میں ہر وہ شخص شامل ہو سکتا ہے جو اردو زبان اور اقبال سےمحبت کرتا ہے۔ اقبال کی نظموں پر بچے ڈرامائی انداز میں ان کی تمثیل بھی پیش کر سکتے ہیں۔ کوئی مصور یا خوشنویش اقبال کے اشعار کو اپنے فن کے ذریعے بھی پیش کر سکتا ہے۔ کوئی خوش گلو انہیں گا کر بھی پیش کر سکتا ہے یا کوئی تحت اللفظ میں بھی پیش کر سکتے ہیں۔
تمام محبانِ اردو سے درخواست ہے کہ وہ "جشن اقبال 2020، اورنگ آباد" اس Facebook پیج پر اپنی تخلیقات، خیالات، مضامین، تحقیق، کلام، ڈرامہ، کلام اقبال وغیرہ ارسال کرن، اس پیچ کے لنک کو زیادہ سے زیادہ شئیر کرنے اور اپنے دوستوں کو اس پروگرام میں مدعو کرنے اور جشن کو کامیاب بنانے کی اپیل ابوبکر رہبر (وارثانِ حرف و قلم) مرزا عبدالقیوم ندوی(ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن) شیخ ظہور (سینٹ ممبر) خالد احمد (آفتاب فلمز), فردوس فاطمہ، محمد طیب، الیاس سر داؤد آزاد، نے اردو دوستوں سے کی ہے۔