ETV Bharat / city

منشیات اور بےحیائی سے نجات پر اجلاس منعقد

author img

By

Published : Dec 24, 2019, 5:33 PM IST

مسلمانوں نے پیغمبر اسلام کی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا اور دنیا کے رنگ میں رنگ گئے۔ اس لیے مصیبتیں اور آزمائیشیں ان کا مقدر بن رہی ہیں۔ ایمان والےاپنے رسول کی سنت پر عمل پیرا ہو جائیں تو نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا کی قسمت چمک جائیگی۔

منشیات اور بےحیائی سے نجات پر اجلاس منعقد
منشیات اور بےحیائی سے نجات پر اجلاس منعقد

ان خیالت کا اظہار معروف عالم مولانا محمد احمد نقشبندی نے کیا۔ وہ اورنگ آباد میں تحریک صدائے حق کے جلسہ اصلاح معاشرہ سے خطاب کررہے تھے۔ تین سیشن میں ہوئے اس اجلاس میں اکابرین ملت نے بھی خطابات کیے۔ پیش ہے یہ رپورٹ۔۔۔۔

اورنگ آباد شہر کے عام خاص میدان پر یہ ہزاروں مندوبین کا مجمع معروف عالم دین مولانا محمد احمد نقشبندی کو سننے کے لیے جمع ہوا تھا۔ دیر رات تک چلے اس اجتماع میں منشیات اور بےحیائی کی تباہ کاریوں کے علاوہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے مضر اثرات پر مفصل روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر معروف عالم دین مولانا محمد احمد نقشبندی نے کہا کہ مسلمان اپنے داعیانہ کردار کو فراموش کر چکے ہیں اور دنیا کی چکا چوندھ نے انہیں گمراہی میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ پیغمبر اسلام کے طریقے پر چلنے میں ہی دنیاوی اور اخروی نجات ممکن ہے۔

معروف عالم  مولانا محمد احمد نقشبندی
معروف عالم مولانا محمد احمد نقشبندی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد احمد نقشبندی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو تلقین کی کہ انہیں این آر سی سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے۔ مولانا نے این آر سی کی مخالفت میں ووٹ کرنے والوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ساتھ ہی حمایت کرنے والوں کے لیے بھی دعائیں کیں۔

مولانا محمد احمد نقشبندی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زوجین کے حقوق ادا کرنے پر خصوصی زور دیا اور بتایا کہ گھر میں سکون ہو تو معاشرے میں سکون رہتا ہے۔ نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے دور رہنے اور اسلامی تعلیمات کی طرف رجوع کرنے کی تلقین کے ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا کہ اس ملک میں خدمت خلق کے ذریعے ہی گنگا جمنی تہذیب کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے۔

اورنگ آباد شہر میں منشیات کی لعنت اتنی پھیل چکی ہے کہ گذشتہ ایک برس میں قتل کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ ان واقعات کی وجوہات نشہ کی لت بتائی جاتی ہے۔ تحریک صدائے حق نے اس سلسلے میں جو پہل کی ہے عوامی سطح پر اس کی ستائش کی جارہی ہے ۔

Intro:مسلمانوں نے پغمبر اسلام کی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا اور دنیا کے رنگ میں رنگ گئے اس لیے مصیبتیں اور آزمائیش ان کا مقدر بن رہی ہیں ، ایمان والےاپنے رسول کی سنت پر عمل پیرا ہوجائے تو نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا ان کی گرویدہ ہوجائے گی ان خیالت کا اظہار معروف عالم  مولانا محمد احمد نقشبندی نے کیا وہ  اورنگ آباد میں تحریک صدائے حق کے جلسہ اصلاح معاشرہ سے خطاب کررہے تھے ، تین سیشن میں ہوئے اس اجلاس میں اکابرین ملت نے  بھی خطابات کیے ۔ پیش ہے یہ رپورٹBody:وی او اول
 اورنگ آباد شہر کے عام خاص میدان پریہ ہزاروں مندوبین کا مجمع معروف عالم دین مولانا محمد احمد نقشبندی کو سننے  کیلے جمع ہوا ، موقع تھا جلسہ اصلاح معاشرہ، رات دیر گئے تک چلے اس اجتماع میں منشیات  اوربے حیائی کی تباہ کاریوں کے علاوہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے مضر اثرات پر مفصل روشنی ڈالی گئی  اس موقع پر معروف عالم دین مولانا محمد احمد نقشبندی نے کہا کہ مسلمان اپنے داعیانہ کردار کو فراموش کر چکے ہیں اور  دنیا کی چکا چوند نے انھیں گمرائی  میں مبتلا کردیا ہےجبکہ پیغمبر اسلام کے طریقے پر چلنے میں ہی دنیا وی اور اخروی نجات ممکن ہے ۔

 بائٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔ مولانا محمد احمد نقشبندی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معروف عالم دین،حیدرآباد

 وی او دوم
 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  مولانا محمد احمد نقشبندی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر بھی روشنی ڈالی  اور مسلمانوں کو تلقین کی کہ انھیں این آر سی سے خوفزدہ ہونے کے  بجائے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیئے، مولانا نے این آرسی کی مخالفت میں ووٹ کرنے والوں کا خصوصی طور پر شکریہ اداکیا ساتھ ہی حمایت کرنے والوں کے لیے بھی دعائیں کیں۔

 بائٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔ مولانا محمد احمد نقشبندی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معروف عالم دین،حیدرآباد

 وی او سوم
مولانا محمد احمد نقشبندی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زوجین کے حقوق ادا کرنے پر خصوصی زور دیا اور بتایا کہ گھر میں سکون ہوتو معاشرے میں سکون رہتا ہے ، نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے دور رہنے اور اسلامی تعلیمات کی طرف رجوع کرنے کی تلقین کی  ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا کہ اس ملک میں خدمت خلق کے ذریعے ہی گنگا جمنی تہذیب کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے ۔

 بائٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔ مولانا محمد احمد نقشبندی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معروف عالم دین،حیدرآباد
Conclusion:اورنگ آباد شہر میں منشیات کی لعنت اتنی پھیل چکی ہیکہ  پچھلے ایک سال میں قتل کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں ، ان واقعات کی وجوہات نشہ کی لت بتائی جاتی ہے ،  تحریک صدائے حق نے اس سلسلے میں جو پہل کی ہے عوامی سطح پر اس کی ستائش کی جارہی ہے ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.