ETV Bharat / city

Hijab-Wearing Woman from India Becomes Student Union Leader in UK University: حجاب گرل برطانیہ کی یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی لیڈر منتخب

author img

By

Published : Mar 30, 2022, 1:16 PM IST

Updated : Jun 26, 2022, 10:28 AM IST

شیفیلڈ ہالم یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیز میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ ان میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ شیفیلڈ ہالم یونیورسٹی میں کل 6,900 ووٹوں میں سے 2,500 سے زیادہ ووٹ لے کر صباحت خان جیت گئیں۔ آئی ایس او انتخاب میں صباحت خان ایوب خان نے اپنی مدمقابل انگریز امیدوار کو ہرا کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔ صباحت خان نے شیفیلڈ ہالم یونیورسٹی میں گزشتہ سال ہی ایم ایس سی ان پبلک ہیلتھ مکمل کیا۔ یونیورسٹی کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس آفیسر منتخب ہونے کے سبب صباحت خان کو یونیورسٹی کے بورڈ آف گورننس کمیٹی میں بھی بحیثیت رکن شامل کیا گیا ہے۔ Hijab-Wearing Woman from Aurangabad Becomes Student Union Leader in UK University

صباحت خان
صباحت خان

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کی رہنے والی باصلاحیت صباحت خان ایوب خان جو یونائٹیڈ کنگڈم کے شیفیلڈ ہالم یونیورسٹی میں صحت عامہ میں پوسٹ گریجویشن کر رہی ہیں، اس باحجاب لڑکی نے شیفیلڈ ہالم یونیورسٹی میں کل 6,900 ووٹوں میں سے 2,500 سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس آفیسر منتخب ہوئیں۔ شیفیلڈ ہالم یونیورسٹی میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس آفیسر کی حیثیت سے منتخب ہونے والی دنیا کی پہلی مسلم طالبہ کا شرف بھی صباحت خان کو حاصل ہے۔ یہ کامیابی صرف صباحت خان یا ان کے والد کی ہی کامیابی نہیں ہے، بلکہ شہر اورنگ آباد کے ساتھ ساتھ بھارت کے لئے بھی یہ باعث فخر ہے۔ Hijab-Wearing Woman from Aurangabad Becomes Student Union Leader in UK University

صباحت خان

انسان کی قابلیت نہ صرف اپنا راستہ خود بنالیتی ہے بلکہ کامیابی بھی حاصل کر لیتی ہے۔ اورنگ آباد کی ایک ہونہار باصلاحیت صباحت خان ایوب خان نے اس حقیقت کو عملی طور پر ثابت کر دکھایا۔ اورنگ آباد شہر کی عارف کالونی کے ایک گھر میں صباحت ایک ایسی پاکیزہ خوشبو بن کر اٹھی جس نے یونائٹیڈ کنگڈم ( یو کے ) کو بھی معطر کر دیا۔ یو کے کے شیفیلڈ ہالم یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس یونین انتخابات میں صباحت بحیثیت انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس آفیسر منتخب ہوئیں۔

شیفیلڈ ہالم یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیز میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ ان میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ شیفیلڈ ہالم یونیورسٹی کل 6,900 ووٹوں میں سے 2,500 سے زیادہ ووٹ لے کر صباحت خان جیت گئیں۔ آئی ایس او انتخاب میں صباحت خان ایوب خان نے اپنی مدمقابل انگریز امیدوار کو ہرا کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔ صباحت خان نے شیفیلڈ ہالم یونیورسٹی میں گزشتہ سال ہی ایم ایس سی ان پبلک ہیلتھ مکمل کیا۔ یونیورسٹی کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس آفیسر منتخب ہونے کے سبب صباحت خان کو یونیورسٹی کے بورڈ آف گورننس کمیٹی میں بھی بحیثیت رکن شامل کیا گیا ہے۔

حجاب گرل برطانیہ کی یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی لیڈر منتخب

یونیورسٹی میں زیر تعلیم مختلف ممالک کے بین الاقوامی طلباء و طالبات کو در پیش تعلیمی و رہائشی مسائل کو حل کرنے اور تعلیمی ترقی کے لئے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس آفیسر کی حیثیت سے صباحت خان یونیورسٹی انتظامیہ سے نمائندگی کریں گی۔ شیفیلڈ ہالم یونیورسٹی میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس آفیسر کی حیثیت سے منتخب ہونے والی دنیا کی پہلی مسلم طالبہ کا شرف بھی صباحت خان کو حاصل ہے۔ صباحت خان کالج میں ہمیشہ حجاب میں ہی نظر آتی ہے یہ صرف صباحت خان یا ان کے والد کی ہی کامیابی نہیں ہے بلکہ شہر اورنگ آباد کے ساتھ ساتھ بھارت کے لئے بھی یہ باعث فخر ہے۔

صباحت خان کے والد نے بتایا 2017 میں جب وہ یونیورسٹی سے وابستہ ہوئیں تب سے ہی مقامی اور بیرونی ممالک کے تمام طلباء وطالبات سے ان کے خوشگوار تعلقات اور اچھے مراسم رہے۔ مختلف ممالک سے حصول تعلیم کی خاطر اس یونیورسٹی میں آۓ ہوۓ طلبہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے وہ ہمیشہ کوشاں رہیں، جس کے سبب انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس آفیسر الیکشن کی تشہیر میں صباحت خان کو بہت فائدہ ہوا۔ بلالحاظ مذہب وملت ملکی و غیر ملکی کے بھید بھاؤ کے بغیر بھی طلباء و طالبات نے صباحت خان کو اپنا نمائند منتخب کیا۔ قابلیت چاہے دنیا کے جس کسی بھی کونے میں ہو، اپنے آپ کو منوا لیتی ہے۔ صباحت خان نے بھی یو کے یونیورسٹی میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔

مزید پڑھیں:

صباحت خان نے اورنگ آباد کے مولانا آزاد کالج سے بی ایس سی مکمل کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈ کر مراٹھواڑہ یو نیورسٹی سے بھی تعلیم حاصل کی۔ صباحت نے اورنگ آباد میں کالج کے دوران کچھ غزلیں اور نظمیں بھی لکھا کرتی تھیں، اورنگ آباد کی ادبی تنظیم الفاظ سے وہ وابستہ رہی ہیں۔ صباحت خان کے والد ایوب خان مولانا آزاد کالج میں فزیکس کے لیکچرر رہے اور وہ طویل عرصے سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ 2020 کو وہ ملازمت سے سبکدوش ہوۓ۔

Last Updated : Jun 26, 2022, 10:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.