مرکزی حکومت کی جانب سے مُلک میں نوٹ بندی کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن پانچ سال بعد بھی لوگ پریشان ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ نوٹ بندی کا فیصلہ ملک کی تاریخ میں ایک بدترین فیصلے کے طور پر یاد رہے گا۔ مرکزی حکومت نے نوٹ بندی کے وقت جو عوام سے وعدے کیے تھے وہ وعدے اب تک پورے نہیں کیے ہیں اور ملک میں دن بدن مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔
مودی حکومت کے نوٹ بندی کے فیصلے کو پانچ سال مکمل ہوچکے ہیں، ان پانچ برسوں میں نوٹ بندی کے کیا ثمرات حاصل ہوئے، عوامی زندگی میں کیا تبدیلی آئی، لوگوں نے اس نوٹ بندی کے تعلق سے سخت ردعمل ظاہر کیا اور مودی حکومت کے فیصلے پر شدید نکتہ چینی کی۔
مزید پڑھیں:
لوگوں کا کہنا ہے کہ نوٹ بندی کا فیصلہ ملک کی تاریخ میں ایک بدترین فیصلے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ملک میں دن بہ دن مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سبب جو مہینے کا حساب کتاب رہتا تھا وہ پوری طرح سے بگڑ گیا ہے۔