ETV Bharat / city

اورنگ آباد: ہرسول جیل کے 14 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر - جیل انتظامیہ میں کھلبلی

اورنگ آباد کی ہرسول سینٹرل جیل میں دو افسران سمیت 14 پولیس اہلکاروں کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔

کوروناوائرس: اورنگ آباد ہرسول جیل کے 14 پولیس اہلکار مثبت

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 8:39 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں اورنگ آباد کی ہرسول سینٹرل جیل میں کچھ دن پہلے 29 قیدی کورونا سے متاثر پائے گئے تھے جس کے بعد انتظامیہ نے ان کے رابطے میں آئے درجنوں اہلکاروں کا ٹیسٹ کرایا جن میں سے 14 اہلکاروں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ہرسول سینٹرل جیل میں مثبت پائے گئے قیدیوں کو کووڈ سینٹر بھیجا گیا تھا لیکن ان کے رابطے میں آنے کی وجہ سے14 پولیس اہلکاروں کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

اورنگ آباد کی ہرسول سینٹرل جیل کے 29 قیدیوں کی کورونا رپورٹ چھ جون کو مثبت پائی گئی تھی جس کے بعد 14 پولیس اہلکاروں کی رپورٹ کورونا مثبت پائے جانے سے جیل انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

جیل انتظامیہ نے 9 جون کو اپنے ساٹھ پولیس افسران اور اہلکاروں کی کورونا جانچ کرائی جس میں دو افسران سمیت کُل14 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

مثبت پائے جانے والے اہلکاروں کو جیل انتظامیہ نے جیل کے قریب ہی قرنطینہ میں رکھا ہے جن کا علاج اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ڈاکٹرس کر رہے ہیں۔

یہ معلومات ای ٹی وی بھارت کو ہرسول سینٹرل جیل کے سپریٹنڈنٹ ہیر لال جادو نے فون پر دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.