ETV Bharat / city

مراٹھا سماج کو ریزرویشن ملنے پر جشن

مہاراشٹر حکومت کی جانب سے مراٹھا سماج کو تعلیم اور ملازمت میں ریزرویشن دینے کے فیصلے پر بامبے ہائی کورٹ نے اپنی مہر لگا دی ہے۔

جشن مناتے مراٹھا سماج کے لوگ
author img

By

Published : Jun 27, 2019, 11:03 PM IST

لیکن عدالت نے 16 فیصد کے بجائے 13 فیصد ریزرویشن دینے کا حکم صادر کیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کا ریاست بھر میں مراٹھا سماج نے خیرمقدم کیا۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد اورنگ آباد میں مراٹھا تنظیموں کے افراد نے آپس میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور جشن منایا۔

اورنگ آباد کے کرانتی چوک علاقے میں سینکڑوں افراد جمع ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

جشن مناتے مراٹھا سماج کے لوگ

واضح رہے کہ مراٹھا سماج نے ریزرویشن کے لیے زبردست احتجاج کیا تھا اور عدالت میں ایک طویل لڑائی بھی لڑی جس کی بعد ان کی جدوجہد رنگ لائی۔
مراٹھا آرکشن سمیتی کے کارکن نے کہا کہ عدالت کے اس فیصلے سے انہیں کافی راحت ملی ہے اب طلبا کو تعلیم حاصل کرنے اور نوجوانوں کو ملازمت ملنے کی امید کی جاسکتی ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیکن بتیس 32 فیصد آبادی والے مراٹھا طبقے کو کم از کم 16 فیصد ریزرویشن ملنا چاہیئے تھا، ابھی ہمیں ملک گیر سطح پر پوری طرح کامیابی نہیں ملی ہے لہٰذا ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

اورنگ آباد کے ایک لیکچرر نے کہا کہ یہ فیصلہ قابل ستائش ہے، مراٹھا سماج بہت بے صبری سے اس فیصلے کا انتظار کررہا تھا، مستقبل میں اس کے بہتر نتائج ظاہر ہوں گے، اب اس فیصلے پر فوری عمل آوری ضروری ہے، تاکہ مستحق افراد کوان کا حق ملے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.