ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کمشنر کے ایک ڈرائیور کورونا پوزیٹو پائے گئے۔ جس کے بعد کمشنر استک کمار پانڈے نے خود کو ہوم قرنطینہ کرلیا شہر میں اب تک کورونا مریضوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، اس طرح مرنے والوں کی تعداد دو سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ایسے حالات میں بی جے پی کو شیوسینا اور ایم آئی ایم نے متحدہ طور پر انتظامیہ پر ناکامی کا الزام عائد کیا ہے ایم پی امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو ہم نے ہر ممکن تعاون کیا لیکن نتیجہ اس کے برعکس نکل رہا ہے عوامی نمائندوں نے اس سلسلے میں وزیراعلی ادھو ٹھا کر ےکو ایک ای میل روانہ کیا ہے جس میں ضلع انتظامیہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ مزید عوام کو موت کے منہ میں جاتا نہیں دیکھ سکتے۔