ETV Bharat / city

اورنگ آباد: اسکول جانے کیلئے بچے اپنی جان خطرے میں ڈالنے پر مجبور

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 3:40 PM IST

مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع کے پھلمبری تعلقہ میں واقع پیر باوڑہ گاؤں میں بچے اسکول جانے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے پر مجبور ہیں۔ خبر دیکھیں

Aurangabad: Children forced to go to school at the risk of their lives

اورنگ آباد: تعلیم کو بچوں کا بنیادی حق کہا گیا ہے، لیکن اپنے اسی حق کو پانے کے لیے اسکولی بچوں کو جان جوکھم میں ڈالنی پڑھ رہی ہے۔ آپ کو بھلے یقین نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے۔ اورنگ آباد کے پھلمبری تعلقہ میں بچوں کو اسکول جانے کے لیے تالاب پار کرنا پڑھتا ہے۔

ویڈیو دیکھیے
تالاب کے بہتے پانی میں، اوبڑ کھابڑ، کیچڑ اور پھسلن والے راستے پر چلتے یہ ننھے قدم تفریح نہیں کر رہے بلکہ اسکول جانے کے لیے اس دشوار گزر گاہ کو پار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بہتے پانی سے نجات پانے کی صورت میں انھیں دس فٹ طویل دیوار پار کرنی ہے، پھر چار کلو میٹر کا راستہ پیدل طے کرنا ہے۔
یہ کسی فلم کا منظر نہیں بلکہ اورنگ آباد کے پھلمبری تعلقہ میں واقع پیر باوڑہ گاؤں کا ہے۔ پیر باوڑہ کی پیاس بجھانے والا یہ تالاب برسات کے موسم میں پیر باوڑہ کا رابطہ ہنومان نگر سے کاٹ دیتا ہے اور طلبا و طالبات کو اسکول جانے کے لیے اپنی جان جوکھم میں ڈالنی پڑھتی ہے۔

مزید پڑھیں:
اورنگ آباد : باغبان مسجد میں بچوں کے لیے لائبرری کا قیام

فلم گلابو سیتابو کی بیگم فرخ جعفر نہیں رہیں

پیر باوڑہ کی ہنومان بستی میں پچاس سے زائد خاندان آباد ہیں۔ بارش کےموسم میں اس بستی کے سینکڑوں طلبہ ناصرف تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں بلکہ بیمار اور بڑے بزرگوں کے علاج و دیگر ضروریات کے لیے بھی کافی دشواریاں آتی ہیں۔ یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ تالاب پر پل کی تعمیر کے لیے سرکاری حکام سے لیکر سیاسی رہنماؤں تک ہر کسی سے نمائندگی کی گئی لیکن مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.