ETV Bharat / city

اورنگ آباد: سی اے اے کے خلاف احتجاج

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں بہوجن کرانتی مورچہ کی جانب سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کلکٹر آفس کے باہر احتجاج کیا گیا۔

anti caa protest in aurangabad
سی اے اے کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Mar 13, 2020, 9:10 PM IST

بہوجن کرانتی مورچہ کی جانب سے اورنگ آباد کلکٹر آفس کے سامنے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرے میں دلت، مسلم، اوبی سی، قبائیلی اور دیگر اقلیتوں نے شرکت کی۔ جسے مسلم عوامی کمیٹی کی بھی حمایت حاصل رہی۔

سی اے اے کے خلاف احتجاج

اس موقع پر مظاہرین نے ڈی این اے کی بنیاد پر این آرسی کرنے کا مطالبہ کیا اور منتازع شہریت ترمیمی قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مسلم عوامی کمیٹی کے صدر الیاس کرمانی نے سی اے اے قانون کو نفرت کی سیاست سے تعبیر کیا۔

دوسری جانب سی اے اے کے تعلق سے حکومت کا کہنا ہے کہ یہ شہریت چھیننے والا قانون نہیں بلکہ شہریت دینے والا قانون ہے۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں کسی کو شہریت دینے پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ وہ لوگ بھارتی آئین کی تحفظ کے لیے احتجاج کررہے ہیں'۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ' بھارتی آئین میں مذہب کی بنیاد پر کسی کو کسی پر کوئی فوقیت نہیں ہے۔ اور متنازع شہریت ترمیمی قانون مذہب کو بنیاد بنا کر لایا گیا ہے جو بھارتی آئین اور آئین کے دباچے کے خلاف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.