ETV Bharat / city

مراٹھواڑہ: کورونا کے 324 نئے کیسز

آٹھ اضلاع میں گزشتی چوبیس گھنٹوں کے درمیان کورونا سے بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

coronavirus
coronavirus
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 10:40 AM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 325 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

عہدیداروں نے یہ اطلاع منگل کو دی۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 20 افراد کی موت بھی کورونا کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق آٹھ اضلاع میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ لاتور تھا جہاں 48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور آٹھ مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد جالنا میں 57 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور پانچ کی موت ہوگئی۔ اورنگ آباد میں 72 نئے معاملے اور تین اموات، عثمان آباد میں 33 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور دو اموات، ناندیلن میں 29 نئے معاملے اور ایک کی موت، 14 نئے معاملے پربھنی میں درج ہوئے ہیں اور ایک کی موت، بیڑ میں 48 معاملے درج ہوئے ہیں، ہنگولی میں 25 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

دریں اثنا ریاست میں کورونا کے 4،009 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 104 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ابھی تک مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 16.87 لاکھ معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے اور اس وبا کی وجہ 44،128 افراد کی بھی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں ابھی تک کورونا کے 15.24 لاکھ مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ فی الحال ، ریاست کے مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سنٹروں میں کورونا کے 1.18 لاکھ مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.