ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں کوویڈ 19 کے 24 مریض - 24 patients of coronavirus in aurangabad

شہر میں ایک ہی دن میں چار مریضوں کی طبی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

coronavirus
coronavirus
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 11:24 AM IST

مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر چوبیس ہوگئی ہے۔ شہر میں ایک ہی دن میں چار مریضوں کی طبی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اورنگ آباد میں کوویڈ 19 کے 24 مریض

مذکورہ جانکاری شہر کے میئر نند کمار گھوڑیلے نے دی ہے۔ میئر کا کہنا ہے کہ یہ جو مریض کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں یہ سارے مریض باہر سے نہیں آئے ہیں بلکہ یہ سارے مریض جو پہلے کورونا وائس مثبت پائے گئے تھے ان کے رابطے میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں پر بھی یہ چار مریض پائے گئے ہیں ان سبھی علاقے کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں نہ کسی کو آنے دیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی کو باہر جانے کی اجازت ہے۔ اورنگ آباد میونسپل انتظامیہ کے اہلکار ان علاقوں میں جاکر لوگوں کی صحت سے متعلق سروے بھی کر رہے ہیں۔
نند کمار گھوڑیلے نے کہا کہ شہر میں تمام احتیاطی تدابیر کی گئی ہے اور باشندوں کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح ہو کہ گزشتہ دو دنوں سے اورنگ آباد میں ایک بھی نیا مریض سامنے نہیں آیا ہے۔
اورنگ آباد میں 2 سو سے زائد لوگوں کو کورینٹین میں رکھا گیا ہے۔
میئر نے کہا کہ کویڈ ڈیڈیکیٹ اسپتال اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال میں بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے ہم پوری طرح تیار ہیں لیکن عوام کی حمایت ضروری ہے تبھی ہم اس میں فتح حاصل کر سکتے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں، باہر نہ نکلیں۔ لاک ڈاؤن میں دوسرے تمام لوگوں کی مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.