اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آۓ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3819 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔
اورنگ آباد شہر میں 203 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔
کووڈ 19 کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ بنائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھر سے باہر نکلیں، سماجی دوری رکھیں، گھر سے باہر نکلتے وقت منہ پر ماسک لگا کر نکلیں اور کورونا وائرس سے محفوظ رہییں۔ ساتھ ہی انتظامیہ کی مدد کریں۔ فی الحال اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہوں کو ہاٹ اسپوٹ بنایا گیا ہے۔ وہاں کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر مکمل سینیٹائزنگ کی جا رہی ہے۔
اورنگ آباد: کورونا کے 163 نئے معاملے
ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 23 جون کی صبح ضلع انتظامیہ سے جو رپورٹ ملی ہے اس کے مطابق ضلع میں کورونا کے 163 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اورنگ آباد ضلع میں اب تک کل کورونا کے 3819 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 203 کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ 2046 صحت یاب ہو کر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔