ETV Bharat / city

Women Cycle Expedition in Anantnag: اننت ناگ میں لڑکیوں کے لیے سائیکلنگ ایکسپیڈیشن

author img

By

Published : Dec 7, 2021, 6:10 PM IST

جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں فوج کی جانب سے لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے مقصد کے تحت سائیکلنگ ایکسپیڈیشن Women Cycle Expedition in Anantnag کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لڑکیوں نے حصہ لیا۔

اننت ناگ میں لڑکیوں کےلیے سائیکلنگ ایکسپیڈیشن کا اہتمام

جموں کشمیر میں فوج کی جانب سے خواتین کی خودمختاری کے لیے مختلف پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں فوج کی چنار کور 127 آئیر ڈیفینس ریجمنٹ کی جانب سے اننت ناگ کے ہائی گراونڈ میں ویمنز سائیکلنگ ایکسپیڈیشن Women Cycle Expedition in Anantnag منعقد ہوا جس میں علاقے کے مختلف اسکولز کی طالبات نے شرکت کی۔

سائیکلنگ ایکسپیڈیشن Cycling Expedition کو ڈی آئی جی، سی آر پی ایف ڈی پی آپادھیائے نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ایکسپیڈیشن کا مقصد خواتین کو خودمختار و بااختیار بنانا اور اسکولی لڑکیوں میں کھیلوں کے چلن کو عام کرنا تھا۔

اس موقع پر شرکا نے فوج کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس طرح کے مزید پروگرامز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ریس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Cricket Tournament In Anantnag:اننت ناگ میں اسٹاف انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

تقریب میں فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ ملک ترقی میں خواتین کا اہم رول ہوتا ہے۔ ہر دور میں قوم کو استحکام، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں خواتین مرکزی کردار ادا کرتی ہیں اس لیے عورتوں کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سماج میں عورتوں کو مردوں کے برابر مقام حاصل ہونا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.