جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اپنی نوعیت کا پہلا بین الاقوامی طرز پر ہاکی ٹرف تیار International Hockey Turf کیا گیا ہے، جہاں پر پوری وادیٔ کشمیر کے کھیل سے جڑے اساتذہ کو ہفتہ وار تربیتی کورس کرائے جاتے ہیں۔
اس پروگرام کا مقصد ہے کہ وادیٔ کشمیر میں دوسرے کھیلوں کے ساتھ ساتھ ہاکی کو بھی فروغ ملے اور یہ اساتذہ اپنے اپنے اسکولوں میں جاکر پچوں کو بھی ہاکی سکھا سکیں۔ اس ضمن میں وادیٔ کشمیر کے ہر اضلاع سے 25 اساتذہ کو تربیت کے لیے لیا جاتا ہے، جو ہاکی کو ہر ایک تک پہنچانے کے لیے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہر ایک اضلاع میں بچوں کو بھی ہاکی کے سے جوڑا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ' اساتذہ کے اس ہفتہ واری کورس کو مزید بڑھانا چاہئے تاکہ یہ ہاکی کھیل کی اچھی تربیت پاکر آگے بڑھائیں۔