ETV Bharat / city

Weekend Lockdown in Ganderbal and Anantnag: گاندربل اور اننت ناگ میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات Corona Cases in J&K کے پیش نظر انتظامیہ نے پورے خطے میں ویک اینڈ کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی Weekend Lockdown in J&K عائد کر دی ہے۔

گاندربل اور اننت ناگ میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن
author img

By

Published : Jan 15, 2022, 9:57 PM IST

کورونا کی تیسری لہر اور اومیکران کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر وادی کشمیر میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ Weekend Lockdown in J&K کیا گیا ہے۔ اس دوران ضلع صدر مقام سمیت تمام دیگر اہم قصبوں کو جانے والے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور صرف ضروری خدمات کو چلنے کی اجازت دی گئی۔

ویڈیو

اس دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔ پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے جگہ جگہ ناکہ لگاکر لاک ڈاؤن کو نفاذ کرتے ہوئے نظر آئے۔

ادھر ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ضلع میں فیس ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔ جبکہ سماجی دوریاں ممکن بنانے کےلیے بھی اقدامات اٹھائے گئے۔ ڈی سی کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

گاندربل میں بھی ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ رہا

کورونا مثبت کیسوں میں اضافے کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ اس دوران غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی رہی۔

ویڈیو

ایک حکم نامہ میں ریاستی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیاکہ پورے جموں و کشمیر میں ویک اینڈ کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس دوران تمام کاروباری ادارے بھی بند رہیں گے۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیاکہ وہ اپنے آپ کو بیماری سے بچانے کیلئے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں۔ جبکہ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی کے ساتھ نائٹ کرفیو نافذ رہے گی۔

سرکاری حکمنامہ کے بعد میونسپل کونسل گاندربل اور گاندربل پولیس کی گاڑیوں میں موجود عملہ لاوڈ اسپیکر پر بھی اعلان کرتے ہوئے نظر آئے۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ کوئی بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ ورنہ سخت قانونی کاروائی ہوگئی۔ گرچہ کچھ دیر تک بازاروں میں اتھل پتھل رہی، تاہم بعد میں لوگوں نے انتظامیہ کا تعاون کرتے ہوئے کاروبار کو بند کرکے گھروں میں گھروں کے چلے گئے۔

غور طلب ہے کہ یہ کورونا کی تیسری لہر ہے اور ماہرین کے مطابق یہ خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.