محکمۂ موسمیات کی پسش گوئی MET Weather Prediction کے مطابق وادیٔ کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے میدانی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ برف باری سے درجۂ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
سخت سردی کے چالیس روزہ عام چلہ کلان کے دوران یہاں کے میدانی علاقوں میں یہ پہلی برفباری ہے۔ رواں موسم میں ہوئی اس برفباری سے سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
وہیں اننت ناگ کے معروف سیاحتی مقامات پہلگام،کوکرناگ و دیگر جگہوں پر بھاری برفباری ہو رہی یے،جہاں پر سیاح برفباری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
ادھر انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے عملہ اور مشینریز کو متحرک رکھا گیا ہے اور ایمرجنسی کی صورتحال میں لوگوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائنز جاری کی گئی ہیں۔