اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے آنچی ڈورہ علاقہ میں ایک کمسن لڑکی اپنے گھر میں پر اسرار طور پر مردہ پائی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ کی صبح افراد خانہ مذکورہ لڑکی کو جگانے کے لیے اس کے کمرے میں داخل ہوئے، تاہم وہ یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے کہ کمرے میں لڑکی کی پر اسرار طور موت ہو چکی تھی۔
مذکورہ لڑکی کی عمر 18 سال بتائی جا رہی ہے جو بارہویں جماعت کی طالبہ تھی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لڑکی نے خودکشی کرلی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تاکہ اس کی موت کا پتہ لگایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: