ETV Bharat / city

پہلگام کے ڈرائیورز کا احتجاج

ڈرائیورز کے مطابق جو بھی سیاح سرینگر سے پہلگام کا رخ کرتے ہیں وہ پہلے ماورہ سومو اسٹینڈ جاتے ہیں اور وہیں سے دوسرے سیاحتی مقامات پر جاتے ہیں، جس کے باعث اُن کا روزگار متاثر ہورہا ہے۔

sumo-stand-drivers
پہلگام کے ڈرائیورز کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 15, 2021, 8:05 PM IST

ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں ڈرائیورز نے سومو اسٹینڈ ٹریڈ اسوسی ایشن کے بینر تلے احتجاج کیا۔ ڈرائیورز کا مطالبہ ہے کہ جو بھی سیاح سرینگر سے اننت ناگ کی سیر کے لیے آتے ہیں انہیں پہلے پہلگام لایا جائے۔ احتجاج میں تقریباً 600 ڈرائیوز شامل تھے۔

پہلگام کے ڈرائیورز کا احتجاج

احتجاجیوں نے گورنر انتظامیہ سے پہلگام کے سومو ڈرائیورس کے ساتھ انصاف کرنے کی اپیل کی ہے۔

احتجاجیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'یہاں پر ہر وقت امداد پہنچانے کے لیے ہم لوگ ہی ہوتے ہیں اور آج ہمارا حق چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے، جو ہم برداشت نہیں کریں گے'۔

انہوں نے کہا کہ اگر پہلگام میں امن و امان برقرار رکھنا ہے تو یہاں غلط لوگوں کو گاڑیاں چلانے کی اجازت نہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام: سومو ڈرائیورس کا احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین کے مطابق ماورہ میں قائم سومو اسٹینڈ کی جانب سے اُن کو مختلف سیاحتی مقامات جیسے بیتاب ویلی اور آڈو پر چلنے سے ان کے روزگار پر اثر پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو بھی سیاح سرینگر سے پہلگام کا رخ کرتے ہیں وہ پہلے ماورہ سومو اسٹینڈ میں جاتے ہیں اور وہیں سے دوسرے سیاحتی مقامات پر جاتے ہیں۔ جس کے باعث اُن کے روزگار پر بہت برا اثر پڑرہا ہے اور وہ پونے والوں کو نظر انداز کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.