ETV Bharat / city

Street Vendors Occupy Roads in Anantnag: چھاپڑی فروشوں کے غیر قانونی قبضہ سے لوگ پریشان

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 5:41 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اہم مقامات پر ان دنوں چھاپڑی فروشوں، خوانچہ فروشوں نے سڑکوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا Street Vendors Occupy Roads in Anantnag ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس عمل سے نہ صرف گاڑی چلانے والوں بلکہ راہگیروں کو چلنے پھرنے میں کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

Street Vendors Occupy Roads in anantnag, Create problems to general public
چھاپڑی فروشوں کے غیر قانونی قبضہ سے لوگ پریشان

اننت ناگ : ضلع اننت ناگ کے اہم مقامات پر چھاپڑی فروشوں خوانچہ فروشوں کے غیر قانونی قبضہ سے نہ صرف راہگیروں بلکہ ٹریفک کو بھی چلنے پھرنے میں کافی دشواری ہوتی Street Vendors Occupy Roads in Anantnag ہے۔

چھاپڑی فروشوں نے جنرل بس اسٹینڈ، لال چوک ،مٹن چوک و دیگر مختلف مقامات پر سڑکوں پر اپنا قبضہ جما لیا ہے۔ چھاپڑی والے قصبہ کے گنجان اور اہم مقامات پر روزانہ غیر قانونی طریقہ سے ریڑھیاں لگاتے ہیں، جس کی وجہ سے نقل و حمل کافی متاثر ہو جاتی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق چھاپڑی فروشوں نے زچہ بچہ ہسپتال شیر باغ اور گورنمنٹ میڈیکل کالج جنگلات منڈی جانے والے راستوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کی ہیں،جس کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرانے اور ریفر کرنے کے دوران کافی دقتیں پیش آرہی ہیں۔ بعض اوقات وقت پر ہسپتال نہ پہنچ پانے کی وجہ سے مریض کی حالت بگڑ جاتی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس سلسلہ میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا یے کہ انتظامیہ نے چھاپڑی فروشوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق دکانداروں کی جانب سے بھی فُٹ پاتھوں پر غیر قانونی قبضہ جما دیا گیا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے معاملہ کا ازالہ کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.