حوالہ فنڈنگ اور عسکری تنظیم لشکر کو فنڈنگ کے معاملے میں اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایس آئی اے) نے دہلی، کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور ہریانہ میں فرید آباد علاقے میں بھی چھاپے مارے۔ SIA Conducts Search in Anantnag
ایس آئی اے کے مطابق یہ کارروائی دلی میں جیش محمد کے اوور گراونڈ ورکرز (او جی ڈبلیو) کی سرگرمیوں کے خلاف اطلاع پر کی گئی۔ ایس آئی اے کے مطابق جن مقامات پر چھاپے مارے وہ مشتبہ ملزمان کے ہیں جو عسکری سرگرمیوں اور حوالہ سرگرمیوں یا عسکری فنڈنگ میں ملوث رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Encounter in Srinagar: سرینگر تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک
ایس آئی اے کے مطابق چھاپوں کے دوران موبائیل فون، سم کارڈز اور دیگر ڈیجٹیل آلات کو ضبط کرلیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی کارورائیوں کے بعد عسکری معاملات کی تحقیقات کیلئے جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اسٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) کا قیام عمل میں لایا گیا۔