ETV Bharat / city

Seminar on Legal Rights of Women: اننت ناگ میں حقوق نسواں پر سمینار کا انعقاد - مہیلا شکتی کیندر اننت ناگ

اننت ناگ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول Government Higher Secondary School رانی باغ میں حقوق نسواں پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے ملک کی خوشحالی امن و سلامتی کے لیے خواتین کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

اننت ناگ میں حقوق نسواں پر سمینار کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 30, 2022, 5:37 PM IST

مہیلا شکتی کیندر اننت ناگ نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ کے تعاون سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول رانی باغ میں حقوق نسواں پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد Seminar on Legal Rights of Women کیا۔ اس موقع پر معززین نے شرکاء کو خواتین کے مختلف قانونی اور آئینی حقوق کے بارے میں آگاہ کیا۔ مقررین نے ملک کی خوشحالی امن و سلامتی کے لیے خواتین کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ ایم سی اننت ناگ کے صدر، ہلال احمد شاہ، سکریٹری ڈی ایل ایس اے، میر وجاہت، وومنز ڈگری کالج کی طالبات، اساتذہ اور جی ڈی سی بوائز اننت ناگ کے فیکلٹی ممبران اور جی ایچ ایس ایس رانی باغ کے لیکچررز نے اس موضوع پر متاثرکن تقاریر کی۔

اننت ناگ میں حقوق نسواں پر سمینار کا انعقاد

سیمینار میں خواتین کو درپیش مسائل، چیلنجز اور ان سے نمٹنے میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ جس میں طلباء اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ اس موقع پر سوال جواب کا سیشن بھی ہوا۔ سیمینار کے موقع پر پینٹنگ اور سلوگن کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مباحثہ، پینٹنگ اور سلوگن کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اسناد سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.