ETV Bharat / city

سجاد غنی لون نے بی جے پی سرپنچ اور ان کی اہلیہ کے قتل کی مذمت کی - Sajjad ghani lone

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما سجاد غنی لون اور عمران رضا انصاری نے اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بی جے پی سے وابستہ سرپنچ اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت پر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

jk_bdr_02_pc_leaders_condemn_attack_dry_jk10014
Kashmir
author img

By

Published : Aug 10, 2021, 4:05 AM IST

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما سجاد غنی لون اور عمران رضا انصاری نے اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بی جے پی سے وابستہ سرپنچ اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت پر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پیپلز کانفرنس کی جانب سے جاری ایک مذمتی بیان میں کہا گیا کہ بی جے پی کے سرپنچ غلام رسول ڈار اور اس کی اہلیہ پر ہوئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔"

پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج ایک بار پھر ایک کشمیری کنبہ تشدد کا شکار ہوگیا، کئی بچے یتیم ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ دریں اثناء پی سی کے جنرل سیکرٹری عمران انصاری نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی سے منسلک ارکان پر چھاپے، محبوبہ مفتی کا مرکز پر نشانہ

انہوں نے کہا کہ "اننت ناگ میں سرپنچ غلام رسول اور ان کی اہلیہ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو ان کی سیاسی وابستگی کے لیے قتل کرنا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کے قتل صرف کشمیریوں کے دکھوں میں اضافہ کرتے ہیں"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.